گلوکار علی ظفر کا پی ایس ایل 9 کا ترانہ کھل کے کھیل جاری کر دیا گیا۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کا آفیشل گانا کھل کے کھیل، جاری کر دیا گیا ہے۔
حوصلہ افزا ترانہ کھل کے کھیل،مقبول گلوکار علی ظفر نے گایا ہے، جنہوں نے اس کے بول بھی لکھے ہیں۔ اس گانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز بھی شامل ہے، جو ٹریک میں میلوڈی کا اضافہ کرتی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پی ایس ایل ایک فرنچائز پر مبنی ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے جسے پی سی بی نے 2015 میں قائم کیا تھا۔ لیگ چھ ٹیموں پر مشتمل ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
پی ایس ایل 9 میچز 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک پاکستان میں چار مقامات کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ غیر قانونی لون ایپس بلاک، ایس ای سی پی
ٹیموں کی طرف سے منتخب کیے گئے کچھ اعلیٰ مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ، پی ایس ایل 9 ایک دلچسپ اور مسابقتی ایونٹ لگتا ہے۔
لاہور قلندرزموجودہ چیمپئن ہیں، جس نے 2023 میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔
دوسری ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ہیں۔