Sunday, September 8, 2024

حکومت کی جانب سے عوام کو خطرناک ایپس سے متعلق آگاہی

- Advertisement -

عوام کی شکایت کے بعد، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر قانونی لون ایپس پر سختی کرنا شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں، ایس ای سی پی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ 120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا ہے، جن کی فہرست ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے تعاون سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایس ای سی پی کے مطابق، ویب چینلز اور گوگل، ایپل پلے اسٹور اور دیگر ایپ اسٹورز کی جگہ ایپ ڈویلپرز کے تیار کردہ متبادل چینلز کے ذریعے قابل رسائی غیر قانونی قرض دینے والی ایپس صارفین کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف گوگل یا ایپل کے پلے اسٹور سے منظور شدہ قرض دینے والی ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

بیان میں ویب سائٹس یا واٹس ایپ پر شیئر کیے گئے غیر مجاز پروگراموں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا گیا ہے کیونکہ ان کے نتیجے میں دھوکہ دہی، ذاتی معلومات کا استحصال، بھتہ خوری اور ہراساں کیا جا سکتا ہے۔

عوام الناس کو اس بات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شده لون ایپسدرخواستوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایات ایس ای سی پی کے شکایت پورٹل پر درج کی جا سکتی ہیں۔ مزید برآں، آپ اس پلیٹ فارم پر غیر قانونی سرمایہ کاری کی اسکیموں یا قرض دینے والی ایپس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں