Sunday, November 24, 2024

دنیا کے سب سے بڑے جہاز آئیکون آف دا سیز کی انوکھی خوبیاں

- Advertisement -

سال 1913 میں پیش آنے والے ٹائی ٹینک کے سانحے کے ایک صدی بعد فن لینڈ کی کمپنی کے ذریعے بنایا جانے والا سب سے بڑا جہاز آئیکون آف دا سیز اب تک کا سب سے غیر معمولی اور طاقتور جہاز ہونے کا دعویٰ کرنے کے لیے تیار ہے۔

فن لینڈ کی کمپنی کے جہاز آئیکون آف دا سیز کا کھلے سمندر میں تجربہ کیا جا رہا ہے اور یہ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر چکا ہے۔ گاڑی کے اسٹیئرنگ، بریک، شور کم کرنے کے نظام اور وائبریشن کنٹرول پر جانچ کی جا رہی ہے۔ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پوری ٹیم پوری توجہ دے رہی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ٹائی ٹینک کے حادثے میں ایک ہزار پانچ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے، اپنے سفر کے چوتھے اور پانچویں دن کی شام، ٹائی ٹینک ایک برفانی تودے سے ٹکرا گیا اور دو حصوں میں بٹ گیا۔ اس کا ملبہ تین سے چار ہزار میٹر کی گہرائی میں شمالی بحر اوقیانوس میں پایاجاتا ہے۔

طریقہ کار کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد اس سال اکتوبر میں سی آئیکون کو شپنگ کے کاروبار میں پہنچا دیا جائے گا، اور یہ جنوری 2024 میں مسافروں کوسفر کرانا شروع کر دے گا۔ اس سفر کے لیے، ہزاروں افراد نے مہینوں پہلے سے ایڈوانس ٹکٹ بھی بک کرا لیے ہیں۔

اس جہاز کی کچھ خوبیاں درج ذیل ہیں۔
۔ یہ ٹائی ٹینک سے پانچ گنا بڑا ہے، جس کی پیمائش 1200 فٹ لمبی اور 165 فٹ چوڑی ہے، اور اس میں 1000 شاندار کمرے ہیں۔

۔ جہاز میں 6 بڑے سوئمنگ پولز کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات بھی ہیں۔ بچوں اور بڑوں کے لیے الگ الگ سوئمنگ پول اور تفریحی مقامات ہیں۔ جہاز میں 8000 مسافروں کی گنجائش ہے۔ جبکہ عملے کے تقریباً 2500 ارکان اور 5610 مسافر ہوں گے۔

۔ کروز شپ آئیکن آف دی سیز میں 40 مختلف قسم کے ہوٹل، پکوان کیفے ٹیریا، اور شاپنگ مالز بھی موجود ہیں، جو سفر کو یادگار بنانے کے لیے درکار تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں