Friday, November 22, 2024

راحت فتح علی خان اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی راہیں جدا

- Advertisement -

موسیقار راحت فتح علی خان سے برٹش ایشین ٹرسٹ نے اپنا راستہ جدا کر لیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے برٹش ایشین ٹرسٹ کے نمائندے نے بتایا کہ وہ وائرل ویڈیو کے بعد راحت فتح علی خان سے اپنے رابطے منقطع کر رہے ہیں۔

برٹش ایشین ٹرسٹ تشدت کے سخت خلاف ہے یہ تنظیم ہر قسم کے تشدد کی سختی سے مخالفت کرتی ہےاور یہی وجہ ہے کہ اس ٹرسٹ نے گلوکارسے اپنی تمام راہیں جدا کر لی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ 2017 میں شہزادہ چارلس نے راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد نوید حسنین سے نہ صرف معافی مانگی بلکہ ملازم کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں وہ اپنے ملازم کے ساتھ کھڑے دکھائی بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے اسرائیل پر ٹینک شکن میزائل سے حملے

راحت فتح نےملازم کا تعارف نوید حسنین کے نام سے کروایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل میں ہوا کیا تھا وہ آپ سب نوید کی زبانی ہی سنیےگا لیکن اس سے قبل میں اس سے معافی مانگتا ہوں، یہ میرا شاگردہے، میرا بچہ ہے، اور استادشاگرد میں ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور میں کیمرے کے سامنے بھی نوید سے معافی مانگتا ہوں۔

ملازم نے بتایا، کہ یہ میرے مرشد، میرے باپ اور میرے استاد ہیں۔ ایک باپ اپنے بیٹے کو ماربھی لیتا ہے، ایسی کوئی بات نہیں، اور جس نے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کی اس نے غلط حرکت کی ہے۔

میں استاد جی کا پانی جو پیر صاحب نے دم کر کے دیا تھا وہ کہیں رکھ کر بھول گیا تھا، جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں