لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ یکم اگست تک جاری رہے گا۔
لاہور میں رات گئے ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اور سڑکوں کے تالاب کی شکل اختیار کرنے کے باعث لوگوں کوروزمرہ کے کاموں میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شہر کی سب سے زیادہ بارش 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے نتیجے میں لیسکو کے 95 فیڈر ٹرپ کر گئے تاہم 75 فیڈرز پر بجلی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے دنوں میں مون سون کی بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں یکم اگست تک موسلادھار بارشیں جاری رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہریں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آئندہ اڑتالیس سے 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ 30 جولائی کو دریائے کابل اور ڈی جی خان ہل میں سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے سکھر کے لیے 30 اور 31 جولائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ گدو بیراج پر شدید سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔