Saturday, September 7, 2024

راکھی ساونت عمرے کے لیے روانہ، سوشل میڈیا پرخبر وائرل ہوگئی

- Advertisement -

راکھی ساونت کو حجاب میں یہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا گیا اور انہوں نے بتایا کے میں پہلی بار عمرے پر جا رہی ہوں میں بہت خوش نصیب ہوں۔

حال ہی میں سابق شوہر عادل خان درانی سے طلاق کی خبریں بنانے والی راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ وہ عمرے پر جا رہی ہیں جہاں مسلم یاتری جاتے ہیں جو مکہ مکرمہ میں مقدس شہر مسجد الحرام میں ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راکھی کو حجاب کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ، میں پہلی بار عمرے پر جا رہی ہوں۔ مجھے اوپر والے کی طرف سے بلاوا آیا ہے۔ میں بہت خوش نصیب ہوں۔ برائے مہربانی میرے لیے دعا کرنا یاد رکھیں۔ میں سب کے لیے دعا کروں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے اسکینڈل کوئین کا مذاق اڑایا اور کہا کے 100 چھوئے کھاکے بلی حج کو چلی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بے شمار گناہوں کے کے بعد انسان اچانک نیکی کا کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

راکھی عمرہ کے لیے روانہ ہونے سے ایک دن قبل ماہم درگاہ پر دعائیں مانگنے گئی۔ اس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس کے سابق شوہر عادل خان درانی اور دوست راج شری نے اسے جھوٹ کے پہاڑ، سے گھیر لیا ہے۔ میں یہاں سکون کی تلاش میں آئی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ میری دعا قبول کرے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں