Sunday, September 22, 2024

راکھی ساونت عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں

- Advertisement -

راکھی ساونت پی ٹی آئی، کے بانی عمران خان کی حمایت میں آگے آگئی ہیں۔

راکھی ساونت پی ٹی آئی، کے بانی عمران خان کی حمایت میں آگے آگئیں۔ متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی، کے بانی عمران خان کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو مبارکباد دینے پاکستان ضرور آئیں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر رکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی پہلی لڑکی ہیں جو عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے سب کو چیخ رہی ہے جسے بغیر کسی جرم کے زبردستی قید کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے بانی جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارکباد دینے ضرور پاکستان آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کو عمرہ کی سعادت نصیب ہو گئی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ووٹوں سے جیتیں گے اور میں دوبارہ عمرہ کرنے جاؤں گی۔

راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا ڈرامہ کوئین، بھی عمران خان کے نام کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ٹی آئی کو بہت زیادہ ووٹ ملنے کے بعد پاکستان میں بہت سے لوگ ڈرامہ کر رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ شریف آدمی کو جیل میں ڈال دیا گیا، پوری عوام چاہتی ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں