Sunday, September 8, 2024

راکھی ساونت کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوگئی

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مکہ مکرمہ میں عمرہ مکمل کیا اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

اداکارہ راکھی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنے روحانی سفر کے بارے میں اپ لوڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ٹرینڈ کر رہا ہے انہوں نے بتایا کے انکو عمرہ کی سعادت حاصل ہوگئی ہے۔

تین دن قبل راکھی ساونت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بھائی واحد علی خان اور بھابھی شائستہ علی خان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بھارتی اداکارہ نے پہلے مدینہ منورہ سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مسجد نبوی کے مختلف دروازوں کو احترام اور عقیدت سے چھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اداکارہ ایک اور ویڈیو میں خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ عمرہ کر چکی ہیں۔

گزشتہ سال اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی سے شادی کے وقت راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں