Sunday, September 8, 2024

آن لائن بیٹنگ کیس میں رنبیر کپور کو طلب کر لیا

- Advertisement -

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کو آن لائن جوا کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیشی ٹیم نے طلب کرلیا۔

رنبیر کپور کو مبینہ طور پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 6 اکتوبر کو آن لائن سٹے بازی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی رنبیر کپور کے علاوہ کم از کم 15 سے 20 دیگر معروف لوگوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ ان افراد میں سنی لیون، راحت فتح علی خان، نیہا ککڑ، بھارتی سنگھ، علی ازغر، ٹائیگر شیرف اور پاکستانی موسیقار عاطف اسلم شامل ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی آئی) نے گزشتہ ماہ آن لائن سٹہ بازی کے ایک کیس کے سلسلے میں 417 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا تھا، اور مہادیو بک ایپ، ایک آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم، ہے اور فی الحال بھارتی پولیس تفتیشی تحقیقات کر رہی ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ کمپنی کے پروموٹرز کا تعلق ہندوستان سے ہے اور جوا ایپ کا بنیادی دفتر، جہاں سے یہ ایپ چلائی جاتی ہے، متحدہ عرب امارات میں ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں