بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور ان کی دلہن دپیکا پڈوکون کی شادی کی تصاویر اب ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دستیاب نہیں ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مداحوں میں اس بات کا تجسس ہے کہ بھارتی اداکار نے بچے کی پیدائش سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر کیوں ہٹا دیں، کیونکہ یہ تصاویر پانچ سال قبل پوسٹ کی گئی تھیں۔
آیا رنویر سنگھ نے ان تصاویر کو ہٹایا یا انہیں آرکائیوز میں محفوظ کیا، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔