Saturday, December 21, 2024

رضا ربانی کا سوال ، کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟

- Advertisement -

سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہماری عوام کو جاننے کا پورا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ پاکستان کے وزیراعظم پالیسی بیان ضرور دیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب  آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش میں ہے اور پاکستان کو اسٹریٹیجک و قومی مفادات کے برخلاف اقدامات پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ لہذٰا پاکستانی عوام کو جاننے کا حق ہے کہ کیا واقعی ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟

انگلش میں خبریں پڑھنے کے یہاں کلک کریں 

رضا ربانی کا کہنا  کہ یہی وقت ہے کہ پارلیمنٹ کو  پورے اعتماد میں لیا جائے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پالیسی بیان دیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ اس وقت ہمارے تمام دوست ممالک ۔سوائے چین  کے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ کیا چین سے اسٹریٹیجک تعلقات کو بھی خطرات ہیں؟ یہ بات بھی عوام کوضرور معلوم ہونا چاہیے ۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ٹی ٹی پی معاملے پر اور بڑھتی دہشتگردی پر بھی کوئی بریفنگ نہیں دی۔ لگتا تو یوں ہے جیسے پاکستان تحریک انصاف کی طرح موجودہ حکومت بھی آئین اور پارلیمنٹ سے آزادی چاہتی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں