اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمس کی دوبارہ تصدیق کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے موبائل سمس کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر سم جاری کرنے کے بارے میں حالیہ میڈیا رپورٹس کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کیونکہ حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پی ٹی اے نے کہا کہ افغانستان میں رومنگ موبائل سمز پہلے ہی بند کر دی گئی ہیں اور پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں پاسپورٹ پر سم جاری کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔