Tuesday, October 22, 2024

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر ردعمل، امریکی محکمہ خارجہ

- Advertisement -

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف مقدمات پاکستان کے اپنے اندرونی معاملات ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی نظر بندی پر ردعمل میں امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو بھی جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی پاسداری کی ضرورت ہے۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے اور انہیں اٹک جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ جیل میں رہیں گے۔

سال 2018 سے 2022 تک بطور وزیر اعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں سے مہنگے تحائف ڈسکاؤنٹ پر خریدے اور انہیں 635,000 ڈالر میں فروخت کیا۔

سعودی عرب کی ایک مہنگی گھڑی جس میں خانہ کعبہ کا ماڈل ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 60 سے 65 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے عمران خان کے تحائف میں شامل ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں