وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کو آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا جلد ہی آئی ایم ایف عملدرآمد میں آئے گی۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے ایسے ہیں جن پر عملدرآمد کے لیے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لینا ضروری ہے۔ چند گھنٹوں میں آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر بجلی کے بلوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
یہ بات یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران صارفین کو ان کی بلند قیمتوں سے ریلیف دینے کے لیے کوئی رضامندی نہیں ہو سکی تھی۔
وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ بجلی صارفین کو ریلیف کی فراہمی میں اہم رکاوٹ ہے۔