Sunday, September 8, 2024

پاکستانی ڈرامہ تیرے بن، کی بھارت میں ریمیک کی تیاری

- Advertisement -

مشہور پاکستانی ڈرامہ تیرے بن، کو معروف بھارت کی پروڈیوسر ایکتا کپور ریمیک کر رہی ہیں۔

بھارت میں مقبول ہونے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنی زیدی کا ڈرامہ سیریل تیرے بن، شامل ہیں۔ جسے بنگلہ دیش، پاکستان اور ہندوستان میں کافی پسند کیا گیا۔ اس ڈرامہ کے بعد سے وہاج علی اور یمنی زیدی کی بھارت میں مداحوں کی کافی تعداد بڑھ گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

حالیہ برسوں میں پاکستانی ڈراموں نے بھارت میں منفرد شہرت حاصل کی ہے۔ اس ملک کے اداکار اور پروڈیوسرز بھی ان پروڈکشنز سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں اور کئی بھارتی اداکاراؤں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا چاہیں گے۔

ڈرامے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے معروف بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار ایکتا کپور نے اسے اپنے ملک میں ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں تیرے بن یوٹیوب سے کتنی کمائی کر رہا تھا؟

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایکتا کپور اور کلرز ٹی وی نے مل کر ڈرامہ سیریل تیرے بن، کو دوبارہ بنایا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے ایکتا کپور نے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ سے رابطہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی تیرے بن، رکھیں گی۔ جس کا پریمیئر اس سال جولائی میں ٹیلی ویژن پر ہونا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں