Sunday, September 22, 2024

کولمبیا کے معروف آرٹسٹ فرنینڈو بوٹیرو انتقال کر گئے

- Advertisement -

کولمبیا کے معروف فنکار فرنینڈو بوٹیرو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے انھوں نے دنیا بھر میں اپنی بہترین پینٹنگز سے بہت نام روشن کیا ہے۔

فرنینڈو بوٹیرو، کولمبیا کے ایک مصور جنہوں نے اپنے فن پاروں کے لیے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فرنینڈو کی بیٹی لینا نے جمعہ کو اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور انکشاف کیا کہ انہیں نمونیا ہو گیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مقامی میڈیا کی طرف سے مشہور فنکار کو کولمبیا کے اب تک کے سب سے بڑے فنکار، کے طور پر سراہا گیا ہے، اوران کے شہر میڈلین میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

فرنینڈو بوٹیرو، جو 1932 میں پیدا ہوئے تھے اور ایک ٹریولنگ سیلز مین کے بیٹے تھے۔

فرنینڈو  نے 2000 کی دہائی میں عراق میں امریکہ کے زیر انتظام ابو غریب جیل میں تشدد کے واقعات کو دستاویزی شکل دی۔

سوتیھبی اوکشن کے مطابق، بوٹیرو کی کسی بھی پینٹنگ یا مجسمے نے 2 ملین سے زیادہ کی رقم حاصل کی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں