Thursday, January 2, 2025

روپے کی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل جیت

- Advertisement -

پاکستانی روپے کی قیمت بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں مزید مضبوط ہوئی، جس نے انٹربینک مارکیٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران گرین بیک، ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی میں ٢ روپے ٣٤ پیسے کا اضافہ ہوا، اور رات ١٢ بج کر ٣٠ منٹ کے قریب روپے کی قیمت ٢٦٥ میں تبدیل ہو رہی تھی۔

کیپیٹل مارکیٹ کے ماہر سعد علی نے کہا کہ حکومت عالمی قرض دہندہ کی جانب سے طے شدہ شرائط کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ تعطل کا شکار قرضہ پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ چیز ہے جو آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے امید پرستی کا باعث بن رہی ہے جو کثیر جہتی اور دو طرفہ امداد کے ذریعے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو دوبارہ بنانے میں مدد دے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس۔بی۔پی کے مطابق، منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ ٢ روپے ١ پیسے یا   ٧٩. ٠ فیصد اضافے سے ڈالر کے مقابلے ٢٦٧ روپے ٣٤ پیسے پر بند ہوا۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے سربراہ ریسرچ فہد رؤف نے منگل کو کہا کہ “حکومت تیزی سے پیشگی اقدامات کر رہی ہے، جس سے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے قریب پہنچ رہا ہے۔ مزید برآں، سرکاری اور غیر رسمی مارکیٹوں کے درمیان کم فرق کی وجہ سے آمد میں بہتری آرہی ہے”۔

پاکستان  ٥ .٦ بلین ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں