Sunday, September 8, 2024

فلم اینیمل کی کامیابی میں سیف علی خان کا اہم کردار

- Advertisement -

فلم اینیمل کی کامیابی میں بھارتی اداکار  سیف علی خان کا اہم کردار کیا ہے؟

فلم اینیمل نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، فلم کی کامیابی میں سیف علی خان کا اہم کردار سامنے آگیا۔ یہ فلم سوشل میڈیا پر گفتگو کا مرکز بن گئی۔

ایک دسمبر کو سینما میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اینمل’ نے پانچویں دن بھارت میں 300 کروڑ کا بزنس کر کے ریکارڈ بنا لیا۔

جہاں سوشل میڈیا پر اس فلم کے چرچے ہو رہے ہیں وہیں فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بھی ایک اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اینیمل میں وجے سنگھ (رنبیر کپور) کی فیملی جس گھر میں رہتی ہے وہ بھارت کا مشہور پٹوڈی پیلس ہے۔

اس حویلی کی مالیت 800 کروڑ بتائی جاتی ہے اور اسے سیف علی خان کے دادا نواب افتخار علی خان پٹودی نے بنایا تھا۔

اور اب اس پیلس کو ابراہیم کوٹھی کے نام سے جانا جاتا ہے، جسے سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم کا نام دیا گیا ہے۔

نواب افتخار کے بعد، یہ حویلی منصور علی خان کو اپنے والد سے وراثت میں ملی ہے، جو سیف علی خان کے والد ہیں۔

جسے ایک ہوٹل کمپنی نے لے لیا، بعد میں سیف علی خان نے اسے واپس خرید لیا۔

فلم میں شامل مختلف مناظر میں اس حویلی کے مختلف مقامات دیکھے جاسکتے ہیں جن میں حویلی کا باغ اور گیلری سب سے زیادہ واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی ایڈوانس بکنگ: 2 لاکھ ٹکٹ فروخت

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں