اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے باہر کھانا کھانے نہیں گئے۔
سلمان خان نے کہا کہ میں 25 یا 26 سال یا شاید 26 سال سے زیادہ عرصے سے کھانا کھانے باہر ڈنر پر نہیں گیا، میں صرف اپنی شوٹنگ کے لیے باہر جاتا ہوں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
انکا کہنا ہے ان کے قریبی دوست ہی ان کے لیے سب کچھ ہیں اور انکی زندگی انہی کے گرد گھومتی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی مصروفیات، ذاتی زندگی اور تفریحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ میں شوٹنگ کے علاوہ کہیں کا سفر نہیں کرتا، شوٹنگ کے دوران ہوٹل کے کمرے میں فارغ وقت گزارتا ہوں اور شوٹنگ سے سیدھا گھر واپس آتا ہوں اور پھر جم جاتا ہوں۔
اداکار نے مزید کہا کہ اپنے فارغ وقت میں، میں گھر کے لان میں بیٹھتا ہوں یا فارم پر جاتا ہوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ اپنی فیملی سے زیادہ وقت گزارتا ہوں۔
سلمان خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے شاپنگ کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن جب میری والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں ان کے ساتھ کافی کے لیے قریبی ریسٹورنٹ میں جاتا ہوں۔
آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی زبردست ایکشن فلم ٹائیگر 3، رواں ماہ دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی۔ جس نے باکس آفس پر 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔