Sunday, July 7, 2024

صارم برنی کو گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے

- Advertisement -

کراچی: سماجی کارکن صارم برنی گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی: سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت اور غیر منافع بخش ٹرسٹ صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صارم برنی کو کراچی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے ونگ کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے انھیں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری ایف آئی اے اور ایک بین الاقوامی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

صارم ایک پاکستانی کاروباری اور چیئرمین ہیں جو اپنی غیر منافع بخش تنظیم صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ چلاتے ہیں اور اس ٹرسٹ کی چیئرپرسن کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے، ٹرسٹ نے بہت سے غریبوں اور متاثرین، بچوں، عورتوں اور مردوں کی مدد کی ہے۔ ٹرسٹ مصیبت میں مبتلا ہر پاکستانی کی مدد کرتا ہے اوراب اسے مدد کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں