Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب نے دو فوجی افسران کے سر قلم کر دیے

- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں بغاوت کا الزام عائد ہونے کے بعد ایک عدالت نے دو فوجی افسران کمانڈروں کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے فوجی افسران پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسیٰ عواد البلوی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا حسن العزونی کو سزائے موت سنائی گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

جن فوجی افسروں کو سزا سنائی گئی ان میں سے ایک کو غداری اور قومی مفاد اور فوجی اعزاز کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر سزائے موت سنائی گئی۔

ایک اور فوجی افسر کو اعلیٰ، فوجی اور قومی غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں فوجی کمانڈروں کو 2017 میں حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سال اب تک تقریباً 73 ملزمان کو پھانسی دے چکا ہے اور وہ غیر ملکی تنظیموں کی جانب سے سزائے موت کی سب سے زیادہ سزاؤں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں