وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے مستقبل کے نوجوان طلبہ کے لئے اربوں کی پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم ٢٠٢٥ جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم (پرائم منسٹر) لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی لانچنگ تقریب کے چوتھے مرحلے کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پورے ملک کی جانب سے ان ہونہار نوجوانوں، ان کے والدین اور اساتذہ کی تعریف کی، جن کی قابلیت اور محنت پاکستان کو سربلند کر رہی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ کمپیوٹر نوجوانوں کو صرف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کی کامیابی ان کے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ لیپ ٹاپ پروگرام 2011 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک لاکھوں بچوں کی مدد کی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ملک کے نوجوان اس کے حقیقی معمار ہیں اور انہیں ان شعبوں میں آگے بڑھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان پھر مرکزِ توجہ، سعودی دفاعی معاہدہ
ان لیپ ٹاپ پر اشتہاری لوگو نہیں بلکہ ان طلبہ کی تصاویر ہونی چاہئیں جو انہیں استعمال کر کے پاکستان کو عظیم بنایئں گے۔
سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور وہ اے آئی انڈسٹری میں اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔
مزید برآں، سعودی عرب پاکستانی کارکنوں کو مفت اے آئی تربیت فراہم کرے گا۔ حکومت آنے والی نسلوں کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔



 
                                    
