Friday, September 20, 2024

سائنسدانوں نے ایک زیادہ موثر سولر پینل بنا لیا

- Advertisement -

سائنسدانوں نے ایک بہتر زیادہ موثر توانائی حاصل کرنے والا سولر پینل بنایا ہے جوسورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسے برطانوی سائنسدانوں نے سولر لیف کا نام دیا ہے۔ یہ موثر سولر پینل جو کہ پتے سے مشابہ ہے، ابھی تصوراتی مرحلے میں ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 ایک تحقیق کے مطابق یہ سولر پینل روایتی سولر پینلز سے زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کر سکتا ہے۔ یہ اضافی تھرمل توانائی بھی استعمال کر سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے سولر لیف کو زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے میں مدد مل سکے گی،اس کے لیے مختلف پودوں کے بخارات کے اخراج کے نظام کودھیان میں رکھا گیا ہے۔

محققین کے مطابق اس میکانزم پر بنایا گیا ایک سولر لیف خود کو ٹھنڈا رکھنے اور زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے میں مدد دے گا۔ سولر لیف کے ذریعے 13.2 فیصد زیادہ شمسی توانائی حاصل کی جا سکے گی۔

مزید برآں، یہ سولر پینل اپنے ذخیرہ کردہ گرمی کا استعمال کرتے ہوئے تھرمل توانائی اور تازہ پانی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ سولر پینل ابھی تصوراتی مرحلے میں ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کب حقیقت بن جائے گا اور کب یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں