Friday, September 20, 2024

لاکھوں روپےکھانے کا بل دیکھ کر خاتون نے پولیس کو بلالیا

- Advertisement -

سنگاپور:2 لاکھ روپے کا کھانا کھانے کے بعد جاپانی سیاح خاتون نے بل ادا کرنے کی بجائے پولیس کو فون کر کے بلا لیا اور ریسٹورنٹ پر الزام لگائے۔

ساتھیوں کے ساتھ سنگاپور جانے والی ایک جاپانی خاتون نے وہاں کے ایک ریسٹورنٹ میں کیکڑے کا آرڈر دیا اور جب اسے کھانے کے بعد بل ادا کرنے کا وقت آیا تو اس نے پولیس کو چال کر کے بلا لیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

خاتون نے کہا کہ اسے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے جھینگوں کے کھانے کے لیے 680 ڈالر (2 لاکھ پاکستانی روپے) وصول کرنے کے بارے میں پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

جاپانی خاتون کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ اس نے ویٹر کے مشورے پر ریسٹورنٹ کی سگنیچر الاسکن کنگ چلی ڈش کا آرڈر دیا تھا، لیکن اسے ڈش کی قیمت کے بارے میں واضح طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

اس نے بتایا کہ ویٹریس نے کیکڑے کو ڈش کے طور پر بتایا تھا اور اس کی قیمت 20 ڈالر بتائی تھی۔جب کہ اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ریسٹورنٹ اس ڈش کی قیمت فی 100 گرام کے حساب سے لگاتا ہے۔

خاتون سیاح نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے ڈش تیار کرنے سے پہلے کیکڑے کے مکمل وزن کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیااور 4 افراد کے گروپ کو3500 گرام وزنی ڈش کے لیے 680 ڈالر کا بل تھمایا جا رہا ہے۔

ریسٹورنٹ کے عملے نے یہ بات واضح کی کہ گروپ سے زیادہ رقم وصول نہیں کی گئی۔ عملے نے اسی وقت ایک دوسرے آرڈر کی رسید بھی پولیس کو دکھائی جو بلکل اسی ڈش کے لیے دیا گیا تھا۔

کچھ بحث کے بعد، ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ڈالر78 کی کمی کے ساتھ بل کو قبول کرنے پر اتفاق کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں