Sunday, November 24, 2024

سینیٹ پینل کی اسرائیلی مظالم کی مذمت

- Advertisement -

سینیٹ پینل نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کری

پیر کو سینیٹ پینل کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے بچوں سمیت معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق کمیٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے دنیا کی اکثریت کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کے خلاف امریکہ کے ویٹو کی شدید مذمت کی۔

قرارداد میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کمیٹی نے معصوم فلسطینیوں بشمول بوڑھوں، بچوں اور ہسپتالوں میں مریضوں پر اسرائیلی مظالم اور جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کے لیے فوری ایکشن لے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں