چندی گڑھ: معدے کے مسائل میں مبتلا ایک ہندوستانی شخص کے پیٹ سے 150 سے زائد گھریلو اشیاء برآمد جس میں بٹن، ایئربڈز، وغیرہ شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا کے ایک مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک 40 سالہ شخص کو پیٹ میں درد، بخار اور متلی کا معائنہ کرنے پر معلوم کیا کہ اس کے پیٹ میں گھریلو اشیاء موجود ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
معالجین کو 3 گھنٹے کے عمل کے بعد متاثرہ کے پیٹ سے 150 سے زائد گھریلو اشیاء نکالنا پڑیں۔ ان چیزوں میں دیگر چیزوں کے علاوہ بٹن، ایئربڈز، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ شامل ہیں۔ متاثرہ کی بیماری ایک ماہ تک جاری رہی۔
مریض کو آپریشن کے بعد لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا لیکن آخر کار وہ چل بسا۔ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ معدے میں دھات کی موجودگی شدید بیماری کا باعث بنتی ہے۔ مریض کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہوں نے یہ مصنوعات کب اور کیسے کھائیں۔