Friday, November 22, 2024

دریائے ستلج میں نچلے درجے سیلاب سے متعدد دیہات متاثر

- Advertisement -

دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب سے کچھ دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے وہاں کے مکینوں کی زندگی مزید مشکل بن گئی ہے۔ 

دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث قصور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے 5 دیہات کو خالی کرا لیا ہے،مزید دیہاتوں سے نقل مکانی کا عمل جاری ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کھیتوں اور آبی گزرگاہوں کے سیلاب نے معمول کی زندگی کو ناممکن بنا دیا ہے، اور قصور ستلج کے قریبی مقامات پر حالیہ بارشوں سے سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

تاہم محکمہ آبپاشی کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے دریائے ستلج میں ہیڈ سائفن پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جہاں پانی کی آمد 27662 کیوسک اور اخراج 25626 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

سیلابی ریلے سے دریائی پٹی کے قریب کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور بستی کوٹ بھٹہ کا حفاظتی بند پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، دریائے سندھ میں، دریں اثنا، تربیلاڈیم  اور کالاباغ ڈیم میں نچلے درجے کے سیلاب اور چشمہ اور تونسہ میں درمیانے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے اضلاع میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں