اسلام آباد: گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز سردی اور بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے تیز سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کا درجہ حرارت ممکنہ طور پر بہت کم رہنے والا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدیددھنداور آلودگی کا سامنا کر رہے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کے باعث وارننگ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ کیس نمبر 9 کے سوشل میڈیا پر چرچے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ لیہہ میں سب سے کم درجہ حرارت رپورٹ کیا گیا، جو – 9 ڈگری سیلسیس تھا۔
سکردو، زیارت اور گوپس میں درجہ حرارت بالترتیب 7، منفی 6 اور منفی 5 ڈگری سیلسیس رہا۔ گلگت اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ چترال، دیر اور قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری رہا۔


