Tuesday, December 3, 2024

شاہ رخ خان نے صرف 2 فلموں سے ہزار کروڑ کما لیے

- Advertisement -

ممبئی: شاہ رخ خان بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جنہوں نے دو فلمیں پٹھان اور جوان کیں اور ایک سال میں ایک ہزار کروڑ کمائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگا اسٹار شاہ رخ خان تاریخ کے وہ واحد اداکار ہیں جن کی فلموں پٹھان اور جوان، کی شاندار کامیابی کی بدولت ایک ہی سال میں دو فلموں نے مجموعی طور پر ہزار کروڑ روپے کمائے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کی فلم جوان، 7 ستمبرکو ریلیز ہوئی۔ فلم کو ناظرین کی طرف سے پسندیدگی سے پذیرائی ملی اوریہ ہندی فلم باکس آفس کی چوتھی بلند ترین پوزیشن پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان، کی باکس آفس پر کامیابی نے بھی ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ڈنکی اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں