Monday, October 7, 2024

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا ٹیزر دنیا بھر میں جاری

- Advertisement -

دو فلمز کی کامیابیوں کے بعد شاہ رخ خان کی تیسری فلم ڈنکی، کا ٹیزر منظر عام پر آگیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد سال کی تیسری فلم دنیا بھر میں آج کی تازہ ترین خبر ڈنکی کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کنگ خان کے مداح تازہ ترین خبر دنیا بھر میں ڈنکی کی ایک جھلک کی توقع کر رہے ہیں، وہ فلم جو ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پر تحفے میں دی ہے۔

ٹیزر کے افتتاحی منظر میں ایک شارپ شوٹر سیاہ لباس پہنے ہوئے لوگوں کے ایک گروپ پر اپنے ہتھیار کا نشانہ بنا رہا ہے جو صحرا کو پار کر رہے ہیں۔

ٹیزر میں، شاہ رخ خان کو اپنے دوستوں تاپسی پنو، وکی کوشل، اور دو دیگر کے ساتھ ساتھ دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو لندن میں رہنے اور کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

راجکمار ہرانی، ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ، اور جیو اسٹوڈیو مل کر ڈنکی فلم کو پیش کر رہے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان اور اداکارہ تاپسی پنو پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے۔ وکی کوشل کے ساتھ فلم کے دیگر قابل ذکر اداکاروں میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کو مقبوضہ کشمیر، بوڈاپیسٹ اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد مقامات پر فلمایا گیا۔ 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کی دو فلمیں پٹھان اور جوان نے باکس آفس پر مقبولیت اور آمدنی دونوں کے ریکارڈ توڑے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں