بھارت میں شہاب ثاقب گرنے سے ایک کھیت میں 5 فٹ گہرا گڑھا ہوگیا۔
نئی دہلی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں تامل ناڈو میں ایک شخص اس وقت حیران رہ گیا جب اس کے کھیت میں 5 فٹ گہرا گڑھا نکلا جو شہاب ثاقب کے گرنے سے بنا تھا اور اس سےدھواں بھی نکل رہا تھا۔
تامل ناڈو کے تروپتر ضلع کے اچمنگلم گاؤں کا کسان جب صبح سویرے اپنے کھیت میں پہنچا تو اس نے گڑھے سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا وہ ایک بڑا گڑھا دیکھ کر چونکا۔ اس نے فوراً پولیس کو فون کیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
تفتیش کے بعد پولیس اہلکار نے بتایا کہ شہاب ثاقب کے گرنے سے گڑھا بنا ہے۔ چنئی اور ویلور کی لیبز نے گڑھے میں دریافت ہونے والے مواد کے نمونے حاصل کیے ہیں۔
مزید برآں، نمونے اضافی مطالعہ کے لیے ہندوستان کے سب سے بڑے موسمیاتی مرکز احمد آباد منتقل کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر روی کا کہنا ہے کہ یہ گڑھا ممکنہ طور پر مریخ اور مشتری کے درمیان واقع اسپیس بیلٹ سے بنا ہو گا۔