Sunday, November 24, 2024

عمران خان کی گرفتاری پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

- Advertisement -

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ وہی ہو جو اس قوم اور ملک کے لیے بہتر ہو۔

شاہد آفریدی، جو کہ امریکہ کے دورے پر ہیں، وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کیا مگر سزا کے بارے میں براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔

آفریدی کے مطابق میں 1996 سے 2021 تک پی ٹی آئی کا رکن رہا، میں نے اپنا پہلا ووٹ 2013 میں عمران خان کودیا تھا، لیکن میں ابھی کرکٹ کھیلنے کے لیے امریکہ پہنچا ہوں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی انسان کو زندگی میں بہت کچھ دیتا ہے لیکن اسے سنبھالنا انسان پر منحصر ہے، مجھے یقین ہے کہ زندگی میں سیکھنے کو بہت کچھ ملاہے اور میری دعا ہے کہ کچھ بھی ہوبس اس کے لیے بہتر ہو۔

شاہد آفریدی نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا وزیراعظم مستقبل میں ذاتی طور پر پیش ہوں گے یا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا اور نہ ہی مجھے کوئی دلچسپی ہے۔ اللہ کی طرف سے میری بہت عزت ہے۔

شاہد آفرید امریکا کے دورے پر موجود

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں سیاست ہی تو کر رہا ہوں،جو سیاستدان کررہے ہیں پاکستان اور عوام کی خدمت میں بھی وہی کر رہا ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم عمل ہے۔ میں ایک ایسے ملک سے ہوں جہاں بہت سے مسائل ہیں، لیکن اس ملک نے مجھے وہ کچھ دیا ہے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ میرے نزدیک اس سے زیادہ خوبصورت کوئی اور ملک نہیں ہے۔ یہ بہترین ملک ہے.

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے پی سی بی کے انتخاب کو درست انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست اور کرکٹ کو الگ رکھنا چاہیے کیونکہ مشکل وقت میں پاکستان مسلسل بھارت کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ہماری حکومت نے بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود بھارتی حکومت کی حمایت کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں