Sunday, September 8, 2024

شاہد کپور ڈانسنگ پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے

- Advertisement -

لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران بالی ووڈ اداکار شاہد کپور حادثے کا شکار ہو گئے۔

گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا پیر کو آغاز ہوا اور اپنی پرفارمنس کے دوران بھارتی اسٹار شاہد کپور ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج سے گر گئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ویڈیو میں ان کو سیاہ لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور تقریب میں ان کو اسٹیج پر پرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار شاہد کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج کے اوپر سے گرتے ہیں، لیکن وہ شدید چوٹ لگنے سے بچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، وہ اپنی مدد آپ کے تحت خود کھڑے ہو گئے اور دوبارہ ڈانس شروع کر دیا۔ اس ویڈیو پر شاہد کے مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں