Saturday, September 7, 2024

فلم ڈان 3 سے شاہ رخ کو کاٹ دیا گیا فینس برہم ہوگئے

- Advertisement -

ہدایت کار فرحان اختر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ کنگ خان یعنی شاہ رخ خان فلم ڈان 3، میں نظر نہیں آئیں گے۔

فرحان اختر نے ٹوئٹر پر ڈان فلم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیسے امیتابھ بچن ڈان فلم کی وراثت کو آگے بڑھا رہے تھے اسی طرح شاہ رخ خان اس فلم کو لے کر چل رہے تھے مگر اب اسےآگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔

ڈان، 1978 کی کلاسک کا ریمیک جس میں امیتابھ بچن تھے، 2006 میں ریلیز ہوئی جس میں شاہ رخ خان اور فرحان اختر تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈان نے 1978 کی اسٹوری کو برقرار رکھا اور اس میں پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ نے اداکاری کی۔ کنگ خان نے اس کردار میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔

ڈان 2 کی ریلیز کے بعد ہدایت کار فرحان اختر نے ڈان 3 کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی ہے جس میں رنویر سنگھ اہم کردارادا کریں گے۔

شاہ رخ خان کے مداح اس خبر سے پریشان تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ رنویر سنگھ ڈان کا کردار ادا کریں۔ اور لوگوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے جانے کی وجہ سے ڈان سیریز کی اہمیت ختم ہوگئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں