Saturday, November 16, 2024

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر شہلا رضا منتخب

- Advertisement -

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کانگریس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت اور رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کر لیاہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کا کراچی میں واقع ایک قریبی ہوٹل میں اجلاس ہوا۔ پی ایچ ایف کانگریس کے دوران پاکستان کسٹمز اور نیشنل بینک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 64 ارکان میں سے 54 نے کانگریس کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر کانگریس نے رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب کیا۔ شجاع اقبال پاشا کو فنانس سیکرٹری اور راجہ شجاع کو خزانچی منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن کر تاریخ رقم کر دی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انھیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا ہے۔ شہلا رضا اس سے قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں