Friday, October 18, 2024

مدینہ منورہ میں مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل چل بسے

- Advertisement -

مدینہ منورہ میں مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل کا انتقال ہو گیا۔ 

شیخ اسماعیل جنہوں نے چالیس سال حجاج کرام کو مدینہ منورہ میں مفت چائے اور کافی دینے میں گزارے، اس دنیا سے چل بسے۔

شیخ اسماعیل جن کی عمر96 سالہ تھی، پچاس سال سے مدینہ میں مقیم تھے، وہ اصل میں شام کے شہر حما سے آئے تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مدینہ آنے والے ہر حاجی کو شیخ اسماعیل سے گرم چائے یا کافی کا کپ مفت ملتا تھا۔

کبھی کبھار شام سے تعلق رکھنے والے یہ عظیم بزرگ زائرین مدینہ کو اپنے آبائی علاقے کی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔

شیخ اسماعیل روزانہ کی بنیاد پرحجاج کرام کو مفت پرفیوم اورکھجوریں بھی دیتے تھے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں