Friday, November 22, 2024

سندھ حکومت نے نپاہ وائرس کی ہدایات جاری کر دیں

- Advertisement -

سندھ کے محکمہ صحت کے حکام نے وبا کی صورت میں نپاہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔

سندھ حکومت نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت نپاہ وائرس کی وبا نہیں پھیلی ہے، لیکن بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور سنگاپور میں اس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مشورے کے مطابق پاکستان میں وبا کا موجودہ خطرہ کم ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نپاہ وائرس زونوٹک ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں میں پھیل سکتا ہے، لیکن انسان سے انسانوں میں رابطے کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

ہدایات میں یہ کہا گیا ہے کہ خنزیر یا چمگادڑوں سے براہ راست رابطہ، متاثرہ کھانا کھانے، یا بیماری والے شخص کے ساتھ رابطے میں آنے سے انفیکشن ہو سکتا ہے۔

نپاہ وائرس کے 4 سے 14 دن بعد علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ان میں درج ذیل ہیں:

بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ، متلی، اور قے سانس کے مسائل ،الجھاؤ، دورے، کوما جیسی علامات شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے مزید کہا کہ کسی کو بخار ہو جس میں سانس لینے میں دشواری ہو، سر درد ہو یا پچھلے تین ہفتوں میں ذہنی حالت میں تبدیلی آئی ہو، اسے مشتبہ کیس سمجھا جا سکتا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس وائرس کا کوئی علاج یا ویکسین نہیں ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے احتیاط ہی بہترین حکمت عملی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں