Wednesday, December 4, 2024

غزہ میں نصر میڈیکل کیمپ سے اب تک 180لاشیں برآمد

- Advertisement -

اس وقت غزہ میں نصر میڈیکل کیمپ سے 180لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں ملنے کے بعد شہداء کی تعداد اب 180 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی شہری دفاع کو کل نصر میڈیکل کیمپ سے ابتدائی طور پر پچاس شہداء کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یہ اجتماعی قبرمبینہ طور پر اس وقت منظر عام پر آئی جب اسرائیلی فوج نے 7 اپریل کو خان یونس کو چھوڑ دیا اور اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں شہر کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے

یاد رہے کہ چند روز قبل اسی ہفتے غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے دو اجتماعی قبریں ملی تھیں۔ دونوں اجتماعی قبروں سے 39 افراد کی باقیات دریافت ہوئیں جن میں سے 30 کو تشدد کرکے باندھ دیا گیا تھا۔

مزید برآں، فلسطینی حکام کو غزہ کے شمالی علاقے بیت لاحیہ کے قریب ایک اجتماعی قبر میں دفن شدہ 20 باقیات ملی ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں