Saturday, October 19, 2024

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نسل کشی کے فیصلے میں شرکت کریں گے

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ آئی سی جے کے فیصلے میں شرکت کریں گے

ترجمان کلےسوں مونےلا  کے مطابق، جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پنڈور  غزہ میں مبینہ نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات کے لیے اپنے ملک کی درخواست پر بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کی سماعت کے لیے دی ہیگ جائیں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت 26 جنوری بروز جمعہ ہیگ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے  اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے “ابتدائی اقدامات” کی درخواست پر اپنے ردعمل کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کا آئی سی جے کی سماعت پر رد عمل

دوسری طرف مائیکل بیکر جو جو آئی سی جے کے سابق ایسوسی ایٹ قانونی افسر بھی ہیں کہا کہ آئی سی جے کے بہت سے ماہرین، اور میں اس خیال سے متفق ہوں گے کہ جنوبی افریقہ نے یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی کیا کہ نسل کشی کنونشن کے تحت اس کے دعوے کم از کم قابل فہم ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ غزہ کی فلسطینی آبادی کو ایک حقیقی اور آسنن خطرے کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں