Monday, December 30, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے 24 مارچ کو عام تعطیل کا کہا ہے۔ اس کے نتیجے میں،تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔ لیکن تمام بینک ملازمین دفتر میں موجود رہیں گے۔

کراچی، رمضان المبارک 1444ھ کا پہلا دن جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کے امکان کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان  (ایس بے پی ) نے رمضان المبارک سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کے لیے جمعہ 24 مارچ 2023 کو “بینک ہالیڈے” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نتیجتاً مذکورہ تاریخ کو تمام بینکوں میں ، ڈی ایف آئی ایس اور ایم ایف بی ایس عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اس بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کے تحت قائم کیا گیا، جو بینک کو ملک کے مرکزی بینک کے طور پر کام کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ایس بی پی ایکٹ بینک کو پاکستان کے مانیٹری اور کریڈٹ سسٹم کو ریگولیٹ کرنے اور بہترین قومی مفاد میں اس کی ترقی کو فروغ دینے کا پابند بناتا ہے تاکہ مالیاتی استحکام کو محفوظ بنایا جا سکے اور ملک کے پیداواری وسائل کا بھرپور استعمال کیا جا سکے۔

یہ بینک میکرو اکنامک مقاصد کی تکمیل کے لیے روایتی اور ترقیاتی دونوں کام کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے کسی بھی ترقی پذیر ملک میں مرکزی بینک ہوتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں