Friday, September 20, 2024

امتحان میں ناکامی کے باٰعث طلبہ نے خودکشی کرلی،مصر

- Advertisement -

مصر: قاہرہ میں سکول کے چھ طلبہ اور طالبات نے امتحانات میں ناکام ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی رزلٹ آنے کے فوراََ بعد یاخبر وائرل ہوئی۔ 

ایک غیر ملکی خبر رساں ذریعہ کے مطابق، مصر کے ہائی اسکول کے چھ طلبہ  نے مختلف مضامین میں فیل ہونے والے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ امتحان کے نتائج کا اعلان ہونے کے کچھ ہی دیر بعد مصر کی سوہج گورنری میں ایک طالبہ نے زہر کھا کر اپنی جان لے لی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

قلوبیہ گورنریٹ کے شہر توخ میں تین طالبات نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جبکہ دوسری طالبہ نے امتحان کے خراب نتائج آنے پر کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کر لی۔

اسی طرح گورنریٹ شرقیہ میں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد اپنے بیڈ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی کیونکہ وہ اپنے خاندان کے غصے سے خوفزدہ تھی۔ اپنے ہائی اسکول کے امتحانات میں ناکام ہونے اور کوئی مدد نہ ملنے کے بعد، بلبیس شہر میں ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔

مصر کے شمالی شہر توخ میں، جو گورنریٹ قلوبیہ میں واقع ہے، ایک طالبہ نے امتحان میں ناکام ہونے پر خودکشی کر لی۔ حکام نے ہائی اسکول کے ایک طالب علم کی موت کی تصدیق کی ہے جسے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں