Friday, September 20, 2024

قرآن مجید و سپاروں کی خریدکیلئے شناختی کارڈ جمع کرانا شرط

- Advertisement -

قرآن مجید اور سپارے کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور بک شاپ کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ریکارڈ لازمی رکھیں۔

بک شاپس کے مالکان کو تحصیل انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ قرآن مجید یا سپارے خریدنے والے ہر شخص سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کریں اور ساتھ ہی ان کی خریداری کرنے والے ہر شخص کا ریکارڈ بھی رکھیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جڑانوالہ جیسے خوفناک واقعات سے بچنے کے لیے تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے تمام بک شاپ مالکان کو حکومت کی طرف سے منظور شدہ اور جاری کردہ قرآن مجید اور سپاروں کو فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قرآن پاک اور سپارے خریدار کا نام، پتہ اور فون نمبر نوٹ کرنے کے بعد دیں۔

تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے سٹور مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی شرائط والے بینرز دکان پر لگائیں۔ اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں