سؤر سے انسانی گردے کی پیوند کاری کا تجربہ امریکہ میں کامیاب ثابت ہوا ہے، یہ گردہ انسانی جسم میں کافی دن تک فعال رہتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سؤر کے گردے کو ایک ایسے شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو ذہنی طور پر مردہ تصور کیا جا رہا تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
امریکی سرجنوں کے مطابق جینیاتی طور پر سؤر کا گردہ 32 دن تک انسانوں میں فعال رہتا ہے۔
سرجن پر امید ہیں کہ بیمار شخص کا سؤر کا گردہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
امریکی سرجنز کے مطابق ایک انسان میں سؤر کے گردے کا نارمل کام کرنا ایک اہم پیشرفت ہے اور امید ہے کہ دوسرے انسان بھی سؤر کے گردے کے نارمل کام کرنے سے مستفید ہوں گے۔
سرجری کے اس طریقہ کو کیا کہتے ہیں؟
اس قسم کے آپریشن کو طبی زبان میں زینو ٹرانسپلانٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں اعضاء یا بافتوں کی ایک جاندار سے دوسری نسل میں پیوند کاری کی جاتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ہر روز 17 افراد صرف اس وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں کہ وہ اعضاء کی پیوند کاری کے منتظر ہیں۔
اس بہترین طریقہ کار کے باوجود طبی ماہرین کے مطابق ریگولیٹری منظوری کے علاوہ اب بھی بہت سی رکاوٹیں موجود ہیں۔