Friday, November 22, 2024

نورا فتیحی کا نماز کی ادائیگی کے بارے میں اہم انکشاف

- Advertisement -

ڈانسر نورا فتیحی نے نماز کی ادائیگی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی نے اس وقت سب کو چونکا دیا جب انہوں نے اسلام سے اپنے مضبوط تعلق اور روزمرہ کی زندگی میں نماز کی اہمیت پر بات کی۔

نورا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نماز مراقبہ کی طرح ہے کہ یہ پیروکاروں کو اپنے خالق کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور اندرونی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جب انٹرویو میں ان سے نماز کی ادائیگی کے بارے میں پوچھاگیا، تو نورا نے جواب دیا، جی ہاں جب آپ اپنے خالق سے تعلق قائم کرتے ہیں تو آپ کو روحانی اور ذہنی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نورا فاتحی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صرف وہی شخص جو دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے صحیح معنوں میں اس کی خوبصورتی کو بیان کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ کھلانے والا شہری گرفتار

نورا نے بتایا کہ نماز کا وقت ایسا ہوتا ہے جب آپ ہر کام چھوڑکر اپنے خالق کے سامنے جھکتےہیں اور اسکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اقرارکیا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث دن میں پانچ وقت کی نماز ادا نہیں کر پاتیں۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ چونکہ ہم سب گناہ گار ہیں اور دن بھر گناہ کرتے رہتے ہیں، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ خدا سے دوبارہ رابطہ کریں اورگناہ صاف کرنے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں