Saturday, September 21, 2024

سوشل میڈیا کے ذریعے سویڈش خاتون کی سواتی لڑکے سے شادی

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر پہلے دوستی اور پھر شادی کرنے کے بعد ایک اور غیر ملکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں۔ خاتون  وزٹ ویزے پرپاکستان آئیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر تئیس سالہ احمد شاہ سے شادی کرنے والی 44 سالہ سویڈش خاتون سوات پہنچ گئیں ہیں۔ چارباغ کے احمد شاہ نے یانتسات تانیارات نامی خاتون سے شادی کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

سویڈن کی ایک خاتون یانتسات تانیارات نے بھی رسمی طور پر اسلام قبول کر لیا۔ سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے سویڈش خاتون اور احمد شاہ میں محبت بڑھ گئی۔ سویڈش خاتون کاغذی کارروائی کے مطابق تین ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان میں داخل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کے داخلے اور ان کی شادیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چار غیر ملکی خواتین کی جولائی میں پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے شادی ہوئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں