ایران نے تہران کے ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیئے۔
سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران نے دارالحکومت تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مہرآباد ہوائی اڈے پر دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اسرائیل پر غیر معمولی میزائل اور ڈرون حملہ کرنے سے قبل حکام نے اتوار کو ہوائی اڈوں کو بند کر دیا تھا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں مسجد کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ اسرائیل کو روک سکتا ہے؟
وفا خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں ایک مسجد پر بھی بمباری کی جس سے اسے زمین بوس کر دیا۔ انہوں نے ایک رہائشی ٹاور پر بھی بمباری کی۔