ماہرین نے کمپیوٹر چپ کی تیاری کے لیے تھر کی ریت کو بہترین قرار دیا ہے۔
ماہرین اور سندھ کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کمپیوٹر چپ کی تیاری کے لیے تھر کی ریت کو بہترین مواد قرار دیا ہے۔
ان کے مطابق تھر کی ریت سے کمپیوٹر چپ لیئر تیار کرنے سے ڈیجیٹل ورلڈ مارکیٹ میں بڑی مانگ کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے سلیکون چپ ویفر فاؤنڈری کا منصوبہ موصول ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چپ ویفرز بنانے کے لیے آپ کو کوئلہ، ریت اورپانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے تھرکی ریت بہترین کام کرتی ہے، اور آپ کو تھرسے ہی 250 میگاواٹ بجلی بھی مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب پولیو کے قطرے نہ پلانے پر والدین کو سزائیں ہوں گی
چپ ویفرفاؤنڈری اسکیم کی تیاری کے لیے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ450ملین ڈالر کا ہوگا،اور اسے سی پیک منصوبے کے ذریعے تکمیل تک پہنچایاجاسکتا ہے۔
مزید برآں، اسلام کوٹ ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں پروجیکٹ شدہ چپ ویفر فاؤنڈری کے لیے 150 ایکڑ اراضی ہے۔ چِپ ویفر فاؤنڈری پروجیکٹ کے لیے ابتدائی دستاویزات محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ نے تیار کی ہیں اور متعلقہ وزارتوں کو بھیج دی گئی ہیں۔