Friday, September 20, 2024

آئی فون چھیننے والے ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی

- Advertisement -

آئی فون چھیننے والا ملزم نہر میں چھلانگ لگاتے وقت گرفتار کر لیا گیا۔ 

پشاور:پشاور پولیس نے آئی فون چوری کرنے والے مشتبہ شخص کو اتوار کے روزگرفتار کر لیا ملزم نے جان بچانے کےلیے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ، عبداللہ، جو ایک افغان شہری ہے، مبینہ طور پر متعدد ڈکیتیوں اور چوریوں میں ملوث تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

پولیس کے مطابق ملزم اس گینگ کا حصہ تھا جو آئی فونز رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بناتا تھا اور انہیں حصوں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزم عبداللہ کا تعاقب حیات آباد، پشاور کے متمول محلے میں کیا جا رہا تھا، جو بہت سے آئی فون استعمال کرنے والوں کا گھر ہے، پولیس کو دیکھتے ہی اس نے نہر میں چھلانگ لگا کر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نےاسے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایس ڈی پی او حیات آباد نایاب معیز کے مطابق عبداللہ کے رشتہ داروں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ پہلے بھی جیل میں وقت گزار چکے تھے، لیکن ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔

پولیس اہلکار کے مطابق عبداللہ کے قبضے سے اس سے قبل متعدد آئی فونز اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کے ساتھیوں کی بھی تلاش کر رہے ہیں جو تاحال فرار ہیں۔

پشاور پولیس کا دعویٰ ہے کہ اے ایس پی حیات آباد نایاب معیز نے صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں