Friday, October 4, 2024

امریکی خاتون نے جمائی لی اور انکا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا

- Advertisement -

امریکی خاتون کا منہ جمائی لینے کے بعد ازیت کے ساتھ ایک گھنٹے تک کُھلا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ امریکی خاتون جینا سیناترا کو حال ہی میں اس غیر معمولی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے جمائی لی اور اسکا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

لوگوں کے اکاؤنٹس کے مطابق جنہوں نے اسے ہسپتال میں دیکھا، خاتون تقریباً ایک گھنٹے تک اسی حالت میں رہی، جس کے دوران اسے مبینہ طور پر تکلیف اور بولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہسپتال کے عملے نے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ اسکا منہ جمائی کے دوران پھنس گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کواسٹائلش پرسنالٹی ایوارڈ ملنے پر ثنا جاوید خوش

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، کئی گھنٹوں کے معائنے اور علاج کے بعد خاتون کے جبڑے کوٹھیک کردیا گیا۔

امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے اس پورے عمل کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں