Saturday, November 23, 2024

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پاس کر لیا گیا

- Advertisement -

واشنگٹن: امریکہ میں سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔

سینیٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کر لینے کے تحت امریکہ میں ٹک ٹاک کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔ اس کی منظوری کے بعد یہ قانون صدر جو بائیڈن کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ کانگریس کا مذکورہ قانون 95 ارب ڈالر کے امریکی فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے جو تائیوان، اسرائیل اور یوکرین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سینیٹ نے امریکہ میں ٹک ٹاک کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا، 18 کے مقابلے میں 79 ووٹ حاصل ہوئے۔ صدر جو بائیڈن اب اس قانون پر دستخط کریں گے۔

بل کے مطابق، بائٹ ڈانس کو ایک سال کے اندر سافٹ ویئر فروخت کرنا ہوگا یا ایپل اور گوگل سافٹ ویئر اسٹورز کے امریکی ورژن سے ہٹانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے بدک گئے

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ماہ کے آغاز میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران ٹک ٹاک پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اگرچہ امریکہ کا خیال ہے کہ چین امریکہ میں خفیہ جاسوسی کرنے کے لیے ٹک ٹاک کا استعمال کر رہا ہے، لیکن اس پابندی سے قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی پابندی لوگوں کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی کرے گی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں